پیپلز پارٹی کی کارکردگی پہلے سے بہتر
جیکب آباد(نمائندہ دنیا)پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے کہا ہے پی پی پی کے خلاف ہر دور میں اتحاد بنے، ہم نے ہمیشہ عوام کی طاقت سے ان کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور سندھ میں عوامی طاقت کے ذریعے کامیابیاں حاصل کیں۔
صدر آصف علی زرداری ملک کے سربراہ ہیں وہ قومی سطح پر اہم ذمہ داریاں ادا کررہے ہیں، ایران و امریکا کو مذاکرات کی میز پر لانا اہم پیشرفت ہے ، جس میں پیپلز پارٹی کا بھی کردار ہے ۔ رکن قومی اسمبلی میر اعجاز حسین جکھرانی سے ان کے والد میر بابل خان جکھرانی کی وفات پر تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاموجودہ دور میں پیپلز پارٹی کی کارکردگی پہلے سے زیادہ بہتر رہی ہے اور عوام کا اعتماد پارٹی کے ساتھ مضبوط ہے ۔