لاہور میں منکی پاکس کیسز میں اضافہ، محکمہ ہیلتھ کا الرٹ جاری
لاہور (آن لائن،آئی این پی )لاہور میں منکی پاکس کے کیسز میں اضافہ،محکمہ ہیلتھ کا الرٹ جاری،محکمہ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید دو افراد میں منکی پاکس کی تصدیق ہوئی ہے۔
نئے مریضوں میں 28 سالہ عمران اور 40 سالہ اختری بی بی شامل ہیں، جسکے بعد شہر میں رواں سال مریضوں کی تعداد30 ہو گئی ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شہر میں بیماری کے پھیلاؤ میں تیزی آ رہی ہے ،محکمہ صحت لوکل ٹرانسمیشن کنٹرول کرنے میں ناکام دکھائی دے رہا ہے۔