پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے 5 افسروں کی گریڈ 19 میں ترقی
ترقی پانیوالوں میں مدثر شاہ، انزیلہ ،عبدالرؤف مہر، موسیٰ علی بخاری،عمر رندھاوا شامل
اسلام آباد (نیوز رپورٹر)اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس (PAS) کے پانچ افسروں کو گریڈ 18 سے گریڈ 19 میں ایکٹنگ چارج کی بنیاد پر ترقی کے احکامات جاری کر دئیے ۔ احکامات کے مطابق ترقی پانے والے ان افسران میں مدثر احمد شاہ، انزیلہ اعظم، عبدالرؤف مہر، محمد موسیٰ علی بخاری اور عمر لیاقت رندھاوا شامل ہیں۔ ان تمام افسران کی خدمات اس وقت حکومتِ پنجاب کے سپرد ہیں اور ترقی کے بعد یہ افسران پنجاب میں تعینات رہیں گے ۔