مچھ :کوئلہ کان میں دم گھٹنے سے 3کارکن جاں بحق

مچھ :کوئلہ کان میں دم گھٹنے سے 3کارکن جاں بحق

بولان لیز میں کام کے دوران کوئلہ کان میں زہریلی گیس بھر گئی امدادی کارکنوں نے لاشیں کان سے نکال کر ورثا کے حوالے کردیں

کوئٹہ(این این آئی) مچھ کے علاقے میں کوئلہ کان میں زہریلی گیس سے دم گھٹنے سے 3کارکن جاں بحق ہوگئے ۔ پولیس کے مطابق بدھ کو مچھ کے علاقے میں واقع بولان لیز میں کام کے دوران کوئلہ کان میں زہریلی گیس بھر جانے کے باعث 3کارکن مراد بخش ، علی حسن اور دلاور خان جاں بحق ہوگئے امدادی کارکنوں نے لاشیں کان سے نکال کر ہسپتال پہنچادیں ، جو ضروری کارروائی کے بعدورثا کے حوالے کردی گئیں۔ ذرائع نے بتایا کہ مچھ میں واقع بند کان میں کان کن غیر قانونی طریقے سے کام کر رہے تھے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں