تقرر و تبادلے ، عبداللہ نیئر سپیشل سیکرٹری وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ تعینات

تقرر و تبادلے ، عبداللہ نیئر سپیشل سیکرٹری وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ تعینات

عابد شبیر ڈپٹی سیکرٹری ویمن ڈویلپمنٹ، عمران ممتاز ڈائریکٹر پنجاب روڈ سیفٹی اتھارٹی فاطمہ ارشد پنجاب سے ریلیو ، خیبر پختونخوا میں رپورٹ کرنے کا حکم ،نوٹیفکیشن جاری

 لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت پنجاب نے متعدد افسروں کے تقرر و تبادلے کردئیے ۔جاری نوٹیفکیشن کے مطابق فاطمہ ارشد کو پنجاب سے ریلیو کر کے خیبر پختونخوا میں رپورٹ کرنے کا حکم ،میاں سرمد حسین کو ڈپٹی سیکرٹری گلوبل انویسٹمنٹ اینڈ گیٹ وے ،جبکہ غلام مصطفی کو ڈپٹی سیکرٹری ہوم مقرر کیا گیا ہے ۔ نعمان فاروق کو ایڈیشنل کمشنر اشتمال گوجرانوالہ، محمد شفاعت اللہ کو ڈپٹی سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ جنوبی پنجاب اور عمران نصیر کو اے ڈی سی جی راجن پور تعینات ، محمد عابد شبیر کو ڈپٹی سیکرٹری ویمن ڈویلپمنٹ، عمران ممتاز خان کو ڈائریکٹر پنجاب روڈ سیفٹی اتھارٹی اور عبداللہ نیئر شیخ کو سپیشل سیکرٹری وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ تعینات کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں