حج فلائٹ آپریشن: 18اپریل کو پہلی پروا ز اڑان بھرے گی
اسلام آباد (سیدقیصرشاہ )پاکستان سے فریضہ حج کی ادائیگی کے لئے خوش نصیب عازمین کی حجاز مقدس روانگی کا سلسلہ 18اپریل سے شروع ہوگا پہلی حج پرواز لاہور سے روٹ ٹو مکہ پراجیکٹ کے تحت 345 خوش نصیوں کو لے کر صبح ساڑھے 10بجے مدینہ منورہ روانہ ہوگی۔۔۔
جسے وزارت مذہبی امور کے حکام رخصت کریں گے ، پہلے روز لاہور ، کراچی ، ملتان ، سیالکوٹ سے چارحج پروازیں 817عاز مین کو براہ راست مدینہ منورہ پہنچائیں گی، جبکہ 19اپریل کو اسلام آباد فیصل آباد سے پہلی حج پروازیں روانہ ہو گی مجموعی طور پر نو پروازوں کے ذریعے دو ہزارعازمین کومدینہ منورہ پہنچایا جائے گا رواں سال سرکاری سکیم کے تحت ایک لاکھ 19ہزار 210 عازمین فریضہ حج کی سعادت حاصل کریں گے ،مجموعی طور پر پاکستان سے ایک لاکھ 79 ہزار 210 خوش نصیب فریضہ حج کی سعادت حاصل کریں گے ، عازمین حج کے لئے سعودی قوانین کی پابندی لازمی قرار دی گئی ، حجا ج کرام پاک حج ایپ سے استفادہ کریں گے ان کی رہنمائی کے لئے حجاز مقدس میں معاونین24گھنٹے موجود ہونگے ۔