تین ہسپتالوں کے ڈاکٹر ز کا بشری ٰ بی بی کی آنکھوں کا معائنہ
اڈیالہ جیل میں جدید آلات کے ساتھ 2گھنٹے تک چیکنگ،ادویات تجویز
اسلام آباد (نیوز رپورٹر ) پمز،الشفا اور ہولی فیملی ہسپتال کے ڈاکٹروں پر مشتمل ٹیم نے گزشتہ روز اڈیالہ جیل میں بشریٰ بی بی کی آنکھوں کا دو گھنٹے تک طبی معائنہ کیا ، بشریٰ بی بی نے آنکھوں کے مسائل کے حوالے سے شکایت کی تھی، ڈاکٹروں کی 3 رکنی ٹیم میں الشفا آئی ٹرسٹ ہسپتال کے ڈاکٹر ندیم قریشی، پمز کے ڈاکٹر محمد عارف اور ہولی فیملی ہسپتال کے ڈاکٹر آفاق شامل تھے ، میڈیکل ٹیم نظر اور آنکھوں کی چیکنگ کے جدید آلات ساتھ لائی تھی،بشریٰ کو ادویات تجویز کر دی گئی ہیں۔