بانی چیئرمین سے ملاقات میں استعفیٰ دیدونگا:سلمان راجا

بانی چیئرمین سے ملاقات میں استعفیٰ دیدونگا:سلمان راجا

ٓعلیمہ خان کی باتوں سے اختلاف،حکومت کیلئے سہولت کاری کاالزام مسترد علامہ ناصر اور اچکزئی کو جان بوجھ کر خائف کیا گیا، ہم نے ساتھ لیکر چلنا

اسلام آباد(نیوزایجنسیاں ،مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ بانی چیئرمین سے ملاقات میں استعفیٰ دے دوں گا، حکومت کیلئے سہولت کاری کے الزام کومسترد کرتا ہوں،علیمہ خان نے جو باتیں کیں، مجھے ان سے شدید اختلاف ہے ،میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی بہنیں میرے پاس آئی تھیں اور کہا کہ آپ ہمارے ساتھ کام کریں۔ علیمہ خان اور بہنیں سیاسی معاملات کو نہیں سمجھتیں، بانی پی ٹی آئی نے عہدے کی ذمے داری مجھ پر ڈالی ہے ۔

میری جب بھی بانی پی ٹی آئی سے میٹنگ ہوگی تو میں استعفیٰ دے دوں گا،خواہش ہوگی کہ بانی چیئرمین میری بات مانیں۔ سیاست کو تجربہ کار لوگ سمجھتے ہیں، علامہ ناصر عباس اور محمود اچکزئی کو جان بوجھ کر خائف کیا گیا، ہم نے ان کو ساتھ لے کر چلنا ہے ۔ علیمہ خان اور مجھ میں دوریاں نہیں، یہ وقتی ری ایکشن یا ردعمل ہے ،علیمہ خان نے 10ہزار لوگ بلائے شاید وہ نہیں آئے اس لیے انہیں کچھ ہوا ہوگا۔ علیمہ بی بی کے بیان کے بعد شیر افضل مروت اور مشال یوسفزئی سب متحرک ہوگئے ہیں۔ سلمان صفدر نے بانی پی ٹی آئی کو 9 اپریل کے جلسے کا بتایاتو بانی پی ٹی آئی نے کہا جلسہ ملتوی کردیں، امریکا ایران کا معاہدہ ہونا چاہیے ، امن کا کردار ادا کرنا پاکستان کا فرض تھا، ہم بین الاقوامی سفارتکاروں سے رابطے میں تھے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں