کوہاٹ سے ملکی تاریخ کی تیل گیس کی سب سے بڑی دریافت

کوہاٹ سے ملکی تاریخ کی تیل گیس کی سب سے بڑی دریافت

یومیہ 15 ہزار 5 بیرل تیل،45اعشاریہ 36 ملین مکعب کیوبک فٹ گیس حاصل 2028تک تیل ،گیس پیداواربڑھانے کا ہدف، بحران کم ہوگا،وزیر پٹرولیم

اسلام آباد(این این آئی ،مانیٹرنگ ڈیسک) آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی نے توانائی کے موجودہ بحران میں پاکستان کے لیے بڑی خوش خبری سنائی ہے ،خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں نشپا بلاک سے تیل و گیس کی ملکی تاریخ کی سب سے بڑی دریافت کا سنگ میل حاصل کر لیا گیا۔ترجمان او جی ڈی سی کے مطابق وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے او جی ڈی سی کے باراگزئی ایکس-01 کنویں سے کمرشل پیداوار کا افتتاح کر دیا ہے ، ضلع کوہاٹ میں ہونے والی تیل و گیس کی دریافتیں پاکستان کی بڑی ایکسپلوریشن کامیابی قرار پائی ہیں۔

ترجمان کے مطابق یہاں سے یومیہ 15 ہزار 5 بیرل تیل اور 45اعشاریہ 36 ملین مکعب سٹینڈرڈ کیوبک فٹ گیس حاصل ہو رہی ہے ،اس کنویں سے 2028 تک تیل کی یومیہ پیداوار 25 ہزار بیرل تک لے جانے کا ہدف مقرر کیا گیاہے ۔ انہوں نے بتایا کہ مذکورہ کنویں سے 2028 تک گیس کی پیداوار60 ایم ایم ایس سی ایف ڈی اور ایل پی جی کی یومیہ پیداوار 200میٹرک ٹن تک لے جانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ۔وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے بتایا کہ تیل و گیس کی بڑی دریافت توانائی بحران میں کمی لائے گی ،پاکستان کو سالانہ تقریبا 329 ملین ڈالر کا فائدہ ہو گا، ملکی ذخائر میں اضافہ اور درآمدی ایندھن پر انحصار کم ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں