عمران کے نظریہ کیساتھ کھڑے

عمران کے نظریہ کیساتھ کھڑے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کا کہنا ہے عمران خان کے ساتھ ہمارا تعلق 32 سال پر محیط ہے ۔

 ہمارا رشتہ لیڈر اور کارکن کا نہیں، بھائیوں کا ہے ، ہم عمران خان کے نظرئیے کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ہم اپنے مؤقف سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے ۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہم اپنی تحریک حکمت اور دانائی کے ساتھ آگے بڑھائیں گے ۔ ہمیں کسی سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں۔ ہم نے جیلیں کاٹیں اور درجنوں مقدمات کا سامنا کیا۔ ہم عمران خان کے ساتھ تھے ، ہیں اور رہیں گے ۔ مردان جلسے کا پیغام سلمان صفدر کے ذریعے ملا۔ پارٹی کے تمام فیصلے عمران خان کرتے ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں