خارجی دہشتگرد نے افغان طالبان سے گٹھ جوڑ بے نقاب کردیا

 خارجی دہشتگرد نے افغان طالبان  سے گٹھ جوڑ بے نقاب کردیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں گرفتار خارجی دہشت گرد نے افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے گٹھ جوڑ کو بے نقاب کر دیا۔

فتنہ الخوارج کے سرغنہ عامر سہیل عرف مولوی حیدر نے اعتراف کیا کہ وہ پاکستان کے خلاف گمراہ کن پروپیگنڈے سے متاثر ہو کر تنظیم میں شامل ہوا۔ملزم کے مطابق اس نے افغان صوبہ پکتیکا میں فتنہ الخوارج کے مرکز میں دہشت گردی کی تربیت حاصل کی جبکہ افغانستان میں موجود ان مراکز کو افغان طالبان کی مکمل پشت پناہی حاصل ہے ۔ اس نے بتایا کہ افغانستان میں موجود داعش اور القاعدہ جیسی تنظیموں کے ساتھ بھی قریبی روابط تھے اور انہیں افغانستان سمیت دیگر غیر ملکی ایجنسیوں، بشمول ‘‘را’’، کی جانب سے مالی معاونت فراہم کی جاتی تھی۔ اس کے گروہ میں 20 سے زائد دہشت گرد شامل تھے جن میں افغان شہری بھی موجود تھے ۔ وہ بنوں، لکی مروت اور میانوالی میں سکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث رہا۔ملزم کو پشاور میں علاج کی غرض سے آنے کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گرفتار کیا۔ اس نے مزید اعتراف کیا کہ فتنہ الخوارج کا اسلام اور جہاد سے کوئی تعلق نہیں اور یہ عناصر صرف پیسے کے لیے پاکستان میں دہشت گردی کرتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں