کراچی:کالعدم تنظیم کے 3 دہشت گردگرفتار
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی میں حساس ادارے اور سی ٹی ڈی نے کالعدم تنظیم کے 3 دہشتگردوں عمران وغیرہ کو گرفتار کر لیا۔
دونوں فورسز کا مشترکہ آپریشن کراچی کے علاقے لیاری میں عمل میں آیا ، گرفتار ملزموں کا تعلق کالعدم تنظیم فتنہ الہندوستان (FAH)سے ہے ،جنہوں نے دورانِ تفتیش انکشافات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ کراچی میں بڑی کارروائی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے ، دہشتگردوں سے 30 بور پستول اور 18 گولیاں برآمد کر لی گئیں۔