ملک کے بیشتر علاقوں میں تیزبارش لینڈسلائیڈنگ کا امکان
اسلام آباد (اے پی پی) محکمہ موسمیات نے انتباہ جاری کیا ہے کہ گزشتہ رات سے 18 اپریل کے دوران تیزبارش کے باعث بالائی خیبر پختونخوا ،کشمیر اورگلگت بلتستان کے پہاڑی علاقوں میں لینڈسلائیڈنگ ،مقامی ندی نالوں میں پانی کے بہاو میں اضافہ ، ژالہ باری اور تیز ہواں۔
آندھی کے باعث بالائی پنجاب اور خیبر پختونخوا میں کھڑی تیار فصلوں کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے ۔ اس دوران تیز ہوائوں،آندھی، ژالہ باری اور آسمانی بجلی گرنے کے باعث کمزور ڈھانچوں (بجلی کے کھمبے ، بل بورڈز، سولر پینلز وغیرہ) کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے ۔ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا،بالائی و وسطی پنجاب، اسلام آباد،کشمیر ، گلگت بلتستان اور شمال مشرقی بلوچستان میں تیز ہوائوں،آندھی اور گرج چمک کے سا تھ چند مقاما ت پربارش،بعض مقامات پر ژالہ باری کی توقع ہے ۔