پاور سیکٹر کے ملازمین کیلئے بجلی کے مفت یونٹس کی سہولت ختم

 پاور سیکٹر کے ملازمین کیلئے بجلی  کے مفت یونٹس کی سہولت ختم

اسلام آباد (اے پی پی ،دنیا نیوز)وفاقی وزیر پاور ڈویژن اویس احمد لغاری نے آبنائے ہرمز کھلنے پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ اس اقدام سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں جلد کمی آئے گی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان میں وزیر توانائی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ پاکستان کو ایک بڑا موقع ملا، وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بھر پور کوششوں سے پاکستان عالمی امن کا علم بردار بنا ہے ۔لبنان میں بھی جنگ بندی ہوگئی ہے اور آبنائے ہرمز کمرشل آمد ورفت کے لیے کھول دی گئی ہے ،ایل این جی کی دستیابی سے بجلی کی فراہمی بہتر ہوگی،لوڈ شیڈنگ میں کمی آئے گی،دریں اثنا ہائیکورٹ کے فیصلے پر عمل کرتے ہوئے حکومت نے ملکی تاریخ میں پہلی بار پاور سیکٹر کے ملازمین کیلئے بجلی کے مفت یونٹس کی سہولت ختم کر دی، وفاقی وزیر اویس لغاری نے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے ، ایکس پر اپنے پیغام میں وزیر توانائی نے کہا کہ فری یونٹس کا خاتمہ عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا، اللہ تعالیٰ نے اس مطالبے کو پورا کرنے کا اعزاز انہیں عطا فرمایا ہے ۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ہر وہ اقدام ضرور کیا جائے گا جو ملک اور قوم کی اجتماعی بہتری کیلئے ہو، حکومت عوامی مفاد میں اصلاحات کے عمل کو جاری رکھے گی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں