کراچی :گٹر صاف کرتے 3خاکروب زہریلی گیس سے ہلاک

 کراچی :گٹر صاف کرتے 3خاکروب زہریلی گیس سے ہلاک

سرجانی میں 1شخص گٹر میں اترا،حالت بگڑ نے پر بچانے والے 2افرادبھی چل بسے مرنے والوں میں باپ اور بیٹا بھی شامل،مکینوں، ریسکیو ٹیموں نے باہر نکالا

کراچی (سٹاف رپورٹر) سرجانی ٹاؤن سیکٹر 36 میں گٹر کی صفائی کے دوران 3افراد زہریلی گیس کے باعث جان سے چلے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق سرجانی ٹاؤن سیکٹر 36میں گٹر کی صفائی کے لیے ایک خاکروب گٹر میں اترا تو زہریلی گیس کے باعث اس کی حالت بگڑ گئی، جسے بچانے کے لیے مزید 2افراد گٹر میں اترے اور وہ بھی زہریلی گیس کا شکار ہو کر گٹر میں ہی گر گئے ۔ بعدازاں علاقہ مکینوں اورریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر گٹر میں گرنے والے تینوں افراد کو نکالا، تاہم ہسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گئے ۔ مرنے والوں میں نصیر، اس کا بیٹا ولیم اور محلے دار شان شامل ہیں۔ تینوں ہلاک افراد خاکروب تھے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں