کاکول میں پاسنگ آؤٹ،بہترین کیڈٹ بلال نسیم کیلئے اعزازی شمشیر

 کاکول میں پاسنگ آؤٹ،بہترین کیڈٹ بلال نسیم کیلئے اعزازی شمشیر

اسلام آباد(خصوصی نیوزرپورٹر)پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں شاندار پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد کیا گیا، جس میں تربیت مکمل کرنے والے کیڈٹس نے وطنِ عزیز کے دفاع کے لیے ہر ممکن قربانی دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

پریڈ کے دوران نمایاں کارکردگی دکھانے والے کیڈٹس کو اعزازات سے نوازا گیا۔آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے اکیڈمی سینئر انڈر آفیسر بلال نسیم نے اعزازی شمشیر حاصل کر کے بہترین کیڈٹ ہونے کا اعزاز اپنے نام کیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے وطن کی خدمت کے جذبے سے پی ایم اے میں شمولیت اختیار کی اور یہاں کی تربیت نے ان کے عزم کو مزید مضبوط بنایا۔نیپال سے تعلق رکھنے والے فرینڈلی کنٹری سینئر انڈر آفیسر پوبِن کنور نے پی ایم اے کو ایک باوقار ادارہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ نیپال اور پاکستان کے درمیان مضبوط برادرانہ تعلقات موجود ہیں، جو مستقبل میں مزید مستحکم ہوں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں