مراد سعید کی خالی سینیٹ نشست پر ضمنی الیکشن کے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا سے سابق سینیٹر مراد سعید کی نااہلی کے بعد خالی ہونے والی سینیٹ کی جنرل نشست پر ضمنی انتخاب کیلئے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دی۔
اس اہم سیاسی معرکے کیلئے 5 امیدوار مدمقابل ہیں جن میں تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار عرفان سلیم آزاد حیثیت سے قسمت آزما رہے ہیں۔ جے یو آئی (ف)کے مولانا عبدالحسیب، مسلم لیگ ن کے اصغر علی، پیپلز پارٹی کی راحیلہ بی بی اور آزاد امیدوار سجاد خان مہمند بھی انتخابی میدان میں موجود ہیں۔الیکشن کمیشن کے شیڈول کے مطابق اس نشست پر پولنگ 23 اپریل کو خیبر پختونخوا اسمبلی میں ہوگی جہاں صوبائی اسمبلی کے ارکان نئے سینیٹر کا انتخاب کریں گے۔