حج پروازوں کا سلسلہ جاری، مزید 2687 پاکستانی عازمین مدینہ پہنچ گئے

 حج پروازوں کا سلسلہ جاری، مزید  2687 پاکستانی عازمین مدینہ پہنچ گئے

اسلام آباد(اپنے رپورٹر سے )پاکستان سے حج پروازوں کا سلسلہ جاری، مزید 2687 پاکستانی عازمین مدینہ پہنچ گئے۔

وزارتِ مذہبی امور کے عملے نے ان کااستقبال کیا۔ حکام کے مطابق عازمین کے آرام اور سہولت کو یقینی بنانے کیلئے غیر معمولی انتظامات کیے گئے ہیں۔دنیا بھر سے لاکھوں مسلمان آئندہ ہفتوں میں حج کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب پہنچیں گے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں