گلگت بلتستان میں عام انتخابات کے پیش نظر بھرتیوں پر پابندی

گلگت بلتستان میں عام انتخابات کے پیش نظر بھرتیوں پر پابندی

گلگت (اے پی پی)حکومت گلگت بلتستان نے عام انتخابات 2026 کے انعقاد کو شفاف بنانے کے لیے صوبے بھر میں ہر قسم کی بھرتیوں پر فوری طور پر پابندی عائد کر دی ۔

سروسز، جنرل ایڈمنسٹریشن اینڈ کیبنٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے باقاعدہ سرکلر جاری کر دیا گیا۔یہ پابندی نئی اسامیوں کے اشتہارات، تحریری امتحانات اور انٹرویوز سمیت بھرتی کے تمام مراحل پر لاگو ہونگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں