ماحولیاتی تبدیلی سنگین چیلنج بن چکی

ماحولیاتی تبدیلی سنگین چیلنج بن چکی

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمن نے زمین کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلی پاکستان سمیت پوری دنیا کیلئے سنگین چیلنج بن چکی ہے۔

 پاکستان ماحولیاتی تبدیلی سے شدید متاثر ہو رہا ہے ۔ 2022 کے سیلاب سے 33 ملین افراد متاثر اور 1700 اموات ہوئیں جبکہ 2025 میں 800 افراد جاں بحق اور 20 لاکھ بے گھر ہوئے ، انہوںنے کہا درجہ حرارت میں خطرناک حد تک اضافہ اور گلیشیئرز کا تیزی سے پگھلاؤ باعثِ تشویش ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں