افغان مہاجرین کا ڈیٹا مرتب کرنیکی ہدایت
پشاور(این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی زیرصدار ت صوبے میں افغان مہاجر ین کی موجودہ صورتحال سے متعلق اجلاس ہوا۔۔۔
جس میں کمشنر افغان ریفیوجیز شکیل صافی نے بریفنگ میں بتایا کہ صوبہ میں افغان مہاجرین کی واپسی سے 10کیمپ خالی ہوچکے ہیں، 2023 سے 2025 تک مرحلہ وار واپسی میں 20 لاکھ کے قریب غیر قانونی مقیم افغان مہاجرین کی واپسی ہوچکی ہے ۔ گورنرخیبرپختونخوانے نادرا حکام کو کوہاٹ، پشاور اور دیگر کیمپس میں افغان مہاجرین کی بائیو میٹرک اور ڈیٹا مرتب کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ مہاجرین کی واپسی کیلئے سہولیات فراہم کی جائیں۔