ڈاکٹر سارنگ کیس میں اہم پیشرفت قتل میں استعمال ہونیوالی گاڑی برآمد
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی میں شارع فیصل میٹرو پول کے قریب فائرنگ سے جاں بحق ڈاکٹر سارنگ کے قتل کی تفتیش میں اہم پیشرفت ہوئی ہے ۔
پولیس نے قتل میں استعمال ہونے والی گاڑی برآمد کرلی۔ تفتیشی حکام کے مطابق حملہ آوروں نے واردات کے لیے ملیر سے کرائے پرگاڑی لی تھی۔ واردات میں ملوث 2 ملزموں کی نشاندہی ہوئی ہے ، جن کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔تفتیشی حکام کے مطابق ڈاکٹر سارنگ اہلیہ کے ساتھ جس رکشے میں تھے اس کے ڈرائیورکو بھی تلاش کیا جارہا ہے ۔بیوہ کا ابتدائی بیان ریکارڈکیا جاچکا ہے ، دشمنی یا لین دین کا معاملہ تاحال سامنے نہیں آیا۔واضح رہے کہ نامعلوم ملزموں نے دو روز قبل شارع فیصل پرفائرنگ کرکے ڈاکٹرسارنگ کو قتل کر دیا تھا۔