بدانتظامی ،مس کنڈکٹ الزامات،2 جوڈیشل افسر برطرف

بدانتظامی ،مس کنڈکٹ الزامات،2 جوڈیشل افسر برطرف

2 افسروں کی ترقی 5 سال کیلئے روکنے کی منظوری دی ،نوٹیفکیشنز جاری برطرف افسروں کو 2023ء میں نااہلی کے الزامات پر شوکاز ملے تھے

کراچی (سٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے ماتحت عدلیہ میں بدانتظامی اور مس کنڈکٹ کے الزامات پر کارروائی کرتے ہوئے دو جوڈیشل افسران کو ملازمت سے برطرف جبکہ دو دیگر افسران کی ترقی پانچ سال کے لیے روکنے کی منظوری دے دی۔ نوٹیفکیشنز کے مطابق مس کنڈکٹ کے الزامات ثابت ہونے پر کراچی شرقی کے دو سول جج و جوڈیشل مجسٹریٹس زاہد حسین مغیری اور نیاز حسین مستوئی کو ملازمت سے برطرف کر دیا گیا۔ مزید برآں چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج گھوٹکی کی ترقی پانچ سال کے لیے روکنے کی منظوری دی ہے جبکہ سول جج و جوڈیشل مجسٹریٹ میرپورخاص کی ترقی بھی پانچ سال کے لیے روک دی گئی ہے ۔ حکام کے مطابق برطرف کیے جانے والے افسران کو سال 2023 میں مس کنڈکٹ اور نااہلی کے الزامات کے تحت شوکاز نوٹس جاری کیے گئے تھے ، جس کے بعد ذاتی سماعتوں کا موقع بھی فراہم کیا گیا اور بعد ازاں ان کے خلاف محکمانہ کارروائی مکمل کی گئی۔ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد ممبر انسپکشن ٹیم ون کی جانب سے متعلقہ سزاؤں کے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے گئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں