سپریم کورٹ کی تمام رجسٹریزفعال،122مقدمات نمٹادیئے

سپریم کورٹ کی تمام رجسٹریزفعال،122مقدمات نمٹادیئے

سکیورٹی پابندیوں اور رسائی میں مشکلات کے باوجود عدالتی امور متاثر نہ ہوئے اسلام آباد پرنسپل سیٹ میں 8،پشاور 49اورلاہور میں 65مقدمات نمٹائے گئے

اسلام آباد(دنیا نیوز)سپریم کورٹ گزشتہ روز مکمل طور پر فعال رہی، مجموعی طور پر 122 مقدمات نمٹا دیئے گئے ۔ اسلام آباد، لاہور اور پشاور رجسٹریز میں عدالتی کارروائی بلا تعطل جاری رہی، سکیورٹی پابندیوں اور رسائی میں مشکلات کے باوجود عدالتی امور متاثر  نہ ہوئے ، پرنسپل سیٹ اسلام آباد میں چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں بینچ نے کام جاری رکھا، اسلام آباد بینچ نے کوئٹہ رجسٹری کے مقدمات ویڈیو لنک کے ذریعے سنے ۔ اسلام آباد میں 8 مقدمات نمٹائے گئے ، سپریم کورٹ برانچ رجسٹری پشاور میں تین بینچز نے 49 مقدمات نمٹا دیے ، سپریم کورٹ برانچ رجسٹری لاہور میں دو بینچز نے 65 مقدمات نمٹا دیئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں