لاہور :درجہ حرات 38ڈگری تک پہنچ گیا ، ہیٹ ویو الرٹ جاری

لاہور :درجہ حرات 38ڈگری تک پہنچ گیا ، ہیٹ ویو الرٹ جاری

آئندہ 24گھنٹے میں پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک و گرم رہنے کا امکان

لاہور، اسلام آباد (این این آئی ، اے پی پی)محکمہ موسمیات کے مطابق لاہورشہرمیں درجہ حرارت میں واضح اضافہ دیکھا گیا، درجہ حرارت 38ڈگری تک پہنچ گیا،محسوس ہونے والا درجہ حرارت 41ڈگری تک رہا۔محکمہ موسمیات کی جانب سے لاہورمیں ہیٹ ویو الرٹ جاری کردیا جبکہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ پوٹھوہار کے علاقے میں دوپہر کے وقت جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے تاہم مری، گلیات اور گردونواح میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے اور ہوائیں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے ۔

ترجمان کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا جبکہ ہوا میں نمی کی شرح 40 فیصدریکارڈ کی گئی، لا ہور میں آلودگی کی مجموعی شرح 111فیصد رہی جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں ایئر کوالٹی انڈیکس بیدیاں روڈ پر 92، سی ای آر پی 92، برکی روڈ 70 ، لاہور عسکری ٹین 64، علامہ اقبال ٹائون 127اور ماڈل ٹاؤن میں 82ایئر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا۔ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت ڈیرہ غازی خان، بہاولنگر 44، روہڑی، بھکر میں 43ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں