لاہور ہائیکورٹ : ہتک عزت قانون کیخلاف درخواستوں پر دلائل مکمل
لاہور (کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ میں ہتک عزت کے قانون کیخلاف درخواستوں پر دلائل مکمل ہوگئے۔
وکیل درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ پنجاب ہتک عزت ایکٹ غیر آئینی، غیر قانونی اور بنیادی حقوق کے منافی ہے ،پنجاب اسمبلی کو ان معاملات پر قانون سازی کا اختیار حاصل نہیں تھا، پنجاب ہتک عزت ایکٹ وفاقی قوانین پیکا، پیمرا اور دیگر قوانین سے متصادم ہے ۔