خام تیل سپلائی متاثر، اٹک ریفائنری کو شٹ ڈاؤن کا سامنا، مرکزی یونٹ بند

خام تیل سپلائی متاثر، اٹک ریفائنری کو شٹ ڈاؤن کا سامنا، مرکزی یونٹ بند

اسلام آباد(دنیا نیوز )ملک میں پٹرولیم بحران پیدا ہونے کا خدشہ مزید بڑھ گیا ہے ۔ خام تیل کی سپلائی متاثر ہونے کے باعث اٹک ریفائنری کو بدترین شٹ ڈاؤن کا سامنا ہے۔

اٹک ریفائنری کے مطابق چار روز سے آئل ٹریفک پر پابندیوں کے باعث ریفائنری کا آپریشن متاثر ہوا ہے ۔ حالات کی سنگینی کے باوجود اوگرا اور پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے کوئی ریلیف فراہم نہیں کیا گیا۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ راولپنڈی اور اٹک میں آئل ٹریفک پر پابندیاں مسلسل جاری ہیں جس کے نتیجے میں گزشتہ رات مرکزی یونٹ بند کرنا پڑا۔ریفائنری انتظامیہ کے مطابق اگر پابندیاں فوری طور پر نہ ہٹائی گئیں تو مکمل بندش کا فیصلہ بھی کیا جا سکتا ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں