پاکستان ایران ٹرانزٹ ٹریڈ کوریڈور کا آغاز، فروزن گوشت کی پہلی کھیپ ازبکستان روانہ

پاکستان ایران ٹرانزٹ ٹریڈ  کوریڈور کا آغاز، فروزن گوشت  کی پہلی کھیپ ازبکستان روانہ

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان ایران ٹرانزٹ ٹریڈ کوریڈور کا ٹرانسپورٹ انٹرنیشنل روٹرز نظام کے تحت عملی آغاز رواں ماہ ہوگیا ،فروزن گوشت کی پہلی کھیپ ایران کے راستے ازبکستان روانہ کردی گئی۔

ٹی وی کے مطابق پاک افغان کوریڈور کی بندش بھی پاکستانی مصنوعات کو نہ روک سکی۔ پانچ وسط ایشیائی ریاستوں اور ماسکو تک پاکستانی مصنوعات پہنچانے کیلئے نیا زمینی راستہ پاک ایران ٹرانزٹ کوریڈور فعال کردیا گیا۔ایران ٹرانزٹ کوریڈور کے ذریعے پاکستان سے وسطی ایشیائی ریاستوں کو پھل ، سبزیاں، فروزن گوشت، چاول، دوائیں، سرجیکل آلات اور فوڈ آئٹمز بھیجے جا رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں