سپریم کورٹ میں ملٹی لوکیشن سماعتوں کا موثر نظام نافذ
اسلام آباد (اے پی پی)سپریم کورٹ نے شفاف، قابلِ رسائی اور عوام دوست نظامِ انصاف کے قیام کی جانب اہم پیش رفت کرتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی کو عدالتی نظام میں کامیابی سے ضم کر دیا ہے۔
جس کے ذریعے ملک بھر میں انصاف کی فراہمی کے طریقہ کار کو نئی جہت مل گئی، پریس ریلیز کے مطابق عدالتِ عظمیٰ نے ملٹی لوکیشن سماعتوں کا موثر نظام نافذ کر دیا ہے ،جس کے تحت ججز، وکلا اور فریقین بغیر جغرافیائی رکاوٹوں کے مختلف شہروں سے بیک وقت عدالتی کارروائی میں حصہ لے سکتے ہیں۔ حالیہ سماعت میں بینچ اسلام آباد میں موجود تھا جبکہ وکلا نے کوئٹہ، حیدرآباد اور کراچی سے وڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی، چیف جسٹس نے اسلام آباد سے جبکہ جسٹس عائشہ اے ملک نے لاہور سے بینچ میں شامل ہو کر سماعت جاری رکھی۔