جمعہ کو کسی بیٹھک کا کوئی امکان نہیں :ہما بقائی
ایران کے ساتھ مذاکرات کے نام پر ایک نہیں، دو نہیں، تین بار ہاتھ ہو چکا ہے مثبت اشارے ،مہمانوں کا انتظار:عدیل وڑائچ،’’دنیا مہر بخاری کیساتھ‘‘ میں گفتگو
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)ماہر بین الاقوامی امور ہما بقائی نے کہا ہے کہ جمعہ کو کوئی بیٹھک لگ جائے اس کامجھے کوئی امکان نہیں لگتا، ایران نے برملا کہا ہے کہ ہم نے نہیں کہا کہ سیزفائر کریں اگر ایران کے موقف کے حوالے سے دیکھا جائے تو ایران کے ساتھ مذاکرات کے نام پر ایک نہیں، دو نہیں، تین بار ہاتھ ہوا ہے ،پروگرام ’’دنیا مہر بخاری کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب آخری وقت ایرانی وفد اسلام آباد میں تھا تو اس کی باڈٖی لینگو ئج اچھی تھی ،بعد میں وہ کہہ رہے تھے کہ امریکا کا جومطالبہ ہے وہ ایران کو قبول نہیں،اس وجہ سے ڈیل نہیں ہوسکی،ایران اب دوبارہ کیسے یقین، اعتماد کرے گا، انہوں نے کہا کہ یہ سب جانتے ہیں کہ جنگ ایران پر تھوپی گئی ہے ، بیک ڈور ڈپلومیسی جو ہو رہی ہے جس کی طرف صدر ٹرمپ نے اشارہ کیا کہ ایران کی پرپوزل ہمارے پاس آجائے ،سوال یہ ہے کہ اس پرپوزل کی معاہدے کی گارنٹی ایران کو کیسے دی جائے گی،کیونکہ ایران جب میز پر بیٹھے گا تو کچھ لے گا،سوال یہ ہے کہ کیا امریکا جو مانگ ر ہا ہے وہ ایران دے کر اس جنگ سے باہر آئے گا یا نہیں، کیونکہ ایران نے کہا ہے میں مذاکرات کی ٹیبل پر سرنٖڈر نہیں کروں گا،میں سرنڈر ڈاکومنٹ پر سائن نہیں کروں گا، بیورو چیف دنیا نیوز ،عدیل وڑائچ نے کہا ہے کہ اسلام آباد کی تیاریوں کو دیکھیں تو اندازہ ہوتا ہے کہ منظر نامہ تبدیل ہونے والا ہے ، ایکسٹینڈ ڈ ریڈ زون تھا بالکل اسی سیکورٹی پروٹوکول میں ہے ، پاکستان نے کسی لمحے ایسا نہیں سوچا کہ ان تیاریوں کو موخر کردیاجائے ، جب رات گئے پاکستان کی کوشش پر امریکی صدر ٹرمپ نے سیزفائر میں توسیع کی تو یہ دونوں ممالک کی انڈرسٹینڈنگ سے ہو ئی ، ایران کی جانب سے اندرونی اتفاق رائے کیلئے ایک وقت مانگا گیا ،بڑا بریک تھرو ہو سکتا ہے ، ایک چیز جو ذرائع ہمیں کنفرم کررہے ہیں ہمیں مثبت اشارے مل رہے ہیں، مہمانوں کاانتظار کیا جارہا تھا ۔