لیڈی ڈیانا کے قریبی دوست ڈاکٹر حسنات خان جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے سربراہ مقرر

لیڈی ڈیانا کے قریبی دوست  ڈاکٹر حسنات خان جناح انسٹی ٹیوٹ  آف کارڈیالوجی کے سربراہ مقرر

لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے ،مانیٹرنگ ڈیسک) لیڈی ڈیانا کے قریبی دوست ماہر امراض قلب ڈاکٹرحسنات خان کو جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا سربراہ مقرر کردیا گیا۔

ڈاکٹر حسنات خان برطانیہ سے پاکستان منتقل ہوگئے ،وہ جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیا لوجی کے سی ای او اورڈین کے فرائض انجام دیں گے ۔برطانیہ کی سابق شہزادی لیڈی ڈیانانے انہیں مسٹر ونڈرفل کا لقب دیا تھا۔ڈاکٹر حسنات خان1958 میں جہلم میں پیدا ہوئے ،کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج سے تعلیم حاصل کرنے کے بعد برطانیہ منتقل ہوئے ،انہوں نے برطانیہ کے معروف رائل برومپٹن ہسپتال میں بطور کارڈیالوجسٹ خدمات انجام دیں۔1995 میں لیڈی ڈیانا اپنے ایک زیرعلاج دوست کی عیادت کیلئے رائل برومپٹن ہسپتال پہنچیں،جہاں ان کی ملاقات ڈاکٹرحسنات خان سے ہوئی،لیڈی ڈیاناسے تعلق ڈاکٹرحسنات خان کی وجہ شہرت بنا،کئی برس برطانیہ میں خدمات انجام دینے کے بعد ڈاکٹرحسنات خان نے اب پاکستان واپسی کا فیصلہ کیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں