گلگت بلتستان انتخابات ، پی پی پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ، امیدواروں کے انٹرویو
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)گلگت بلتستان انتخابات 2026 کے سلسلے میں پاکستان پیپلز پارٹی کے پارلیمانی بورڈ کااجلاس فریال تالپور کی زیرِ صدارت ہوا۔
اجلاس میں بلتستان ڈویژن کے امیدواروں کے انٹرویوز لئے گئے ۔پارلیمانی بورڈ میں نیئر بخاری، ہمایوں خان، ندیم افضل چن، قمر زمان کائرہ، امجد حسین ایڈووکیٹ، محمد موسیٰ، انجینئر اسماعیل، جمیل احمد، عمران ندیم، بشیر احمد اور سعدیہ دانش شامل ہیں۔