معرکہ حق :ثابت ہوا بے خوف جذبہ ہی اصل طاقت :کیپٹن علی حسن

معرکہ حق :ثابت ہوا بے خوف جذبہ ہی اصل طاقت :کیپٹن علی حسن

اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر)معرکہ حق کے غازی اور قومی ہیرو کیپٹن علی حسن نے بھارت کے خلاف جنگ کو عظیم معرکہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاک فوج نے دشمن کا بے مثال دلیری سے مقابلہ کیا اور اسے عبرتناک شکست سے دوچار کیا۔

 ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا کہ معرکہ حق میں حاصل ہونے والی کامیابی میں پوری قوم کی دعا ئیں اور پاک فوج کی اعلیٰ تربیت نے کلیدی کردار ہے۔ کیپٹن علی حسن نے مزید کہا کہ معرکہ حق کے غازیوں اور شہدا نے ثابت کر دیا کہ فتح صرف ا سلحہ کی مرہونِ منت نہیں بلکہ وہ بے خوف جذبہ ہی اصل طاقت ہے جو حق کی خاطر ڈٹ جانے کا حوصلہ دیتا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں