این ڈی ایم اے کی سرچ اینڈ ریسکیو مشق مسلح افواج و دیگر اداروں کی شرکت

این ڈی ایم اے کی سرچ اینڈ ریسکیو مشق  مسلح افواج و دیگر اداروں کی شرکت

اسلام آباد (دنیا نیوز) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے سرچ اینڈ ریسکیو سے متعلق پہلی جامع فرضی مشق کا انعقاد کیاجس میں تمام متعلقہ اداروں ریسکیو 1122، سول ڈیفنس، مسلح افواج اور وفاقی و صوبائی اداروں نے حصہ لیا۔

مشق کا مقصد سرچ اینڈ ریسکیو وسائل کے مرکزی اور مربوط نظام کو مزید مؤثر بنانا تھا۔ بتایا گیا این ای او سی جدید موسمی پیشگوئی، سیٹلائٹ ڈیٹا اور بروقت وارننگ کے ذریعے پیشگی اقدامات یقینی بنا رہا ہے ۔ مختلف علاقوں میں سیلاب اور اسلام آباد و مظفرآباد میں زلزلے کی مشق کی گئی اور اداروں کی تیاری، رابطہ کاری اور بروقت ردعمل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔چیئرمین این ڈی ایم اے نے عوام تک بروقت معلومات کی فراہمی کو یقینی بنانے اور ر سپانس سسٹم میں موجود خلا دور کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں