وعدوں کی خلاف ورزی،ناکہ بندیاں مذاکرات میں بڑی رکاوٹ:ایرانی صدر

وعدوں کی خلاف ورزی،ناکہ  بندیاں مذاکرات میں بڑی  رکاوٹ:ایرانی صدر

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ مذاکرات کوخوش آمدید کہتے ہیں، وعدوں کی خلاف ورزی اور ناکہ بندیاں مذاکرات میں بڑی رکاوٹ ہیں۔

ایرانی صدر نے ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ ایرانی بندرگاہوں پر امریکی ناکہ بندی، دھمکیاں اور وعدوں کی خلاف ورزی امریکا کے ساتھ ‘حقیقی اور جامع مذاکرات’ کی راہ میں بنیادی رکاوٹیں ہیں۔ایران نے مکالمے اور معاہدے کا خیرمقدم کیا ہے اور اب بھی کرتا ہے ۔دنیا آپ کی نہ ختم ہونے والی منافقانہ بیان بازی اور دعوؤں اور اقدامات کے درمیان تضاد کو دیکھ رہی ہے ۔ان کا یہ بیان اس اعلان کے بعد سامنے آیا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کے روز جنگ بندی میں توسیع کا اعلان کیا، تاہم ایرانی بندرگاہوں پر امریکی ناکہ بندی جاری رکھنے کا عندیہ بھی دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں