پوٹھوہارمیں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا،لاہورکیلئے ہیٹ ویو الرٹ
اسلام آباد ،لاہور(این این آئی ، اے پی پی) محکمہ موسمیات کے مطابق پوٹھوہار میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے جبکہ مری اور گلیات میں گرج چمک کیساتھ بارش ہوسکتی ہے۔۔۔
ادھرلاہورشہرمیں درجہ حرارت 38ڈگری تک پہنچ گیا،محسوس ہونے والا درجہ حرارت 41ڈگری تک رہا۔محکمہ موسمیات کی جانب سے لاہورمیں ہیٹ ویو الرٹ جاری کردیا ۔آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ پوٹھوہار کے علاقے میں دوپہر کے وقت جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے تاہم مری، گلیات اور گردونواح میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے اور تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے ۔