انسداددہشتگردی عدالت:تاجر قتل کیس میں گرفتار5ملزموں کے ریمانڈمیں 11روزکی توسیع

انسداددہشتگردی عدالت:تاجر قتل کیس میں گرفتار5ملزموں  کے ریمانڈمیں 11روزکی توسیع

اسلام آباد(اپنے نامہ نگار سے)انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین کی عدالت نے وفاقی دارالحکومت میں تاجر عامر اعوان کے قتل کیس میں گرفتار پانچ ملزمان کے جسمانی ریمانڈمیں11روزہ کی توسیع کردی۔

گزشتہ روز سماعت کے دوران وفاقی پولیس نے ملزمان کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کرتے ہوئے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی،پراسکیوٹر راجہ نوید  حسین نے موقف اختیار کیاکہ اس سے قبل بھی ملزمان کا جسمانی ہوا تھا،ملزمان کا پولی گرافی ٹیسٹ کروا لیا گیا ہے ،ملزمان سے مزید تفتیش کرنی ہے ۔تاجر عامر اعوان قتل کیس کا مقدمہ تھانہ شہزاد ٹاؤن میں درج ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں