زخمی بچے و لو احقین سے بد سلوکی کرنیوالا ڈاکٹر برطرف

 زخمی بچے و لو احقین سے بد سلوکی کرنیوالا ڈاکٹر برطرف

DHQہسپتال راولپنڈی کا ڈاکٹر بچے کو دیکھنے کے بجا ئے فون پرمصروف رہا ویڈیو وائرل ہونے پرانکوائری ، ایم ایس نے الزامات ثابت ہونے پر فارغ کر دیا

راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر زہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے ٹریفک حادثے کا شکار کم سن بچے کے لواحقین سے بدسلوکی اور بچے کو فوری ٹریٹمنٹ نہ دینے کا الزام ثابت ہونے پر ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر کو ملازمت سے برطرفکردیا ۔ برطرف ہونیوالا ڈاکٹر زوہیب حسن شعبہ آرتھوپیڈک میں بطور ہاؤس سرجن تعینات تھا۔ 22 اپریل کو سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں ٹریفک حادثے کا شکار 6 سالہ بچے کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال لایا گیا ،والدین کے مطابق بچے کی ٹانگ ٹوٹی ہوئی تھی، جب متعلقہ آرتھوپیڈک کے پاس گئے تو موبائل فون میں مصروف ڈاکٹر نے کہا انتظار کرو ،تقریبا ًدو سے ڈھا ئی گھنٹے گزر گئے مگر مذکورہ ڈاکٹر موبائل فون پر مصروف رہا ،جب بچے کے لواحقین نے اسکی ویڈیو بنانے کی کوشش کی تو ڈاکٹر نے ان سے ہاتھا پائی کی ۔بعد ازاں بچے کے لواحقین نے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کر کے وزیر اعلیٰ پنجاب اور کمشنر راولپنڈی سے نوٹس لینے کی اپیل کی تھی جس پر تحقیقات مکمل ہونے کے بعد دوران ڈیوٹی موبائل کے استعمال ، بچے کے لواحقین سے بدسلوکی کرنے اور ایس او پیز کی خلاف ورزی پر گزشتہ روز ڈاکٹر کو ملازمت سے برطرف کردیا گیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں