لاہور ہائیکورٹ:14سیشن ججز کے تبادلے ، 4او ایس ڈی

لاہور ہائیکورٹ:14سیشن ججز کے تبادلے ، 4او ایس ڈی

شہزاد رضا، ضیاء اللہ، نعیم شیخ ،اقبال ڈوگر لاہورسیشن کورٹ میں او ایس ڈی لگادئیے قمر سلطان گجرات ،عابد حسین شیخوپورہ، ندیم شوکت اوکاڑہ ،ریحان بشیر بھکر تعینات

لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کے بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ، جس کے تحت 14 سیشن ججز کے تبادلے کیے گئے ہیں جبکہ 4 اضلاع کے سیشن ججز کو لاہور سیشن کورٹ میں بطور او ایس ڈی تعینات کیا گیا ہے ۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم کی منظوری کے بعد جاری ہونے والے نوٹیفکیشن میں متعدد اہم انتظامی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق مختلف اضلاع سے ججز کو تبدیل کر کے نئی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق سیشن جج اوکاڑہ شہزاد رضا، ساہیوال کے ضیاء اللہ، شیخوپورہ کے محمد نعیم شیخ اور وہاڑی کے سردار محمد اقبال ڈوگر کو سیشن کورٹ لاہور میں بطور او ایس ڈی تعینات کیا گیا ہے ۔اسی طرح سرگودھا کے سیشن جج قمر سلطان کا تبادلہ کر کے انہیں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج گجرات تعینات کیا گیا ہے ۔

بھکر کے سیشن جج عابد حسین کو شیخوپورہ، جبکہ منڈی بہاؤالدین کے سیشن جج محمد ندیم شوکت کو اوکاڑہ تعینات کیا گیا ہے ۔رحیم یار خان کے سیشن جج عامر سلیم رانا کو منڈی بہاؤالدین، جبکہ قصور کے سیشن جج ریحان بشیر کو بھکر تعینات کیا گیا ہے ۔ ننکانہ صاحب کے سیشن جج محمد فیصل احمد کو ساہیوال منتقل کیا گیا ہے ۔اسی طرح راولپنڈی کے سیشن جج ناصر حسین کو میانوالی جبکہ میانوالی کے سیشن جج سید اصغر علی کو راولپنڈی تعینات کیا گیا ہے ۔ڈی جی خان کے سیشن جج محمد عباس کو وہاڑی منتقل کیا گیا ہے ، جبکہ گجرات کے سیشن جج محمد اعجاز الرحمن کو سرگودھا تعینات کر دیا گیا ہے ۔ سپیشل کورٹ برائے نارکوٹکس لاہور کے جج نوید انجم سلیمی کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ننکانہ صاحب، اینٹی کرپشن کورٹ سرگودھا کے جج اظہار الحق کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج رحیم یار خان، جبکہ کسٹمز، ٹیکسیشن اور اینٹی سمگلنگ لاہور کے جج احمد نواز خان کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج قصور تعینات کیا گیا ہے ۔ڈرگ کورٹ گوجرانوالہ کی چیئرپرسن محمد عطا ربانی کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈی جی خان تعینات کیا گیا ہے ۔نوٹیفکیشن میں تمام تبادلہ ہونے والے ججز کو 27 اپریل تک اپنی نئی تعیناتیوں پر چارج سنبھالنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں