ایل او سی کے قریب بھارتی فوج کی فائرنگ ،2افراد شہید

 ایل او سی کے قریب بھارتی فوج کی فائرنگ ،2افراد شہید

اپنے گم شدہ جانور ڈ ھونڈنے جانیوالوں کو دہشتگرد قرار دے کر ماردیا گیا نہتے افراد کو شہید کرنا بھارتی فوج کا وتیرہ ، سرجیور کے رہائشیوں نے سچ سے پردہ اٹھا دیا

اسلام آباد (دنیا نیوز) لائن آف کنٹرول پر دو دہشتگرد ہلاک کرنے کا بھارتی جھوٹ بے نقاب ہو گیا۔23اپریل کو ایل او سی کے علاقے سرجیور میں دو مبینہ دہشتگردوں کو ہلاک کرنے کا بھارتی دعویٰ جھوٹ نکلا، اس حوالے سے سرجیور کے مقامی رہائشیوں نے سچ سے پردہ اٹھا دیا۔ان کا کہنا تھا کہ ہم صدیوں سے یہاں کے رہائشی ہیں اور مال مویشی چرانا ہمارا پیشہ ہے ، اگر مال مویشی گم ہو جائے تو ہم اسے ڈھونڈنے کی کوشش کرتے ہیں۔ ہمارے بزرگ ملک فاروق اور محمد دین جن کی عمریں 50 سے 60 سال کے درمیان تھیں، ایل او سی کے قریب مال مویشی ڈھونڈنے گئے تو انہیں بھارتی فوج نے شہید کر دیا۔سرجیور کے رہائشیوں نے کہا کہ نہتے افراد کو شہید کرنا بھارتی فوج کا وتیرہ اور سراسر ظلم ہے ، دونوں بزرگوں کو دہشتگرد کہہ کر شہید کرنا سراسر ناانصافی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں