پشاور ہائیکورٹ:فائیو سٹار ہوٹل کی الاٹمنٹ منسوخی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار

پشاور ہائیکورٹ:فائیو سٹار ہوٹل کی  الاٹمنٹ منسوخی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار

پشاور (این این آئی)پشاور ہائیکورٹ نے پی ڈی اے کا فائیوسٹارہوٹل کی 30کنال زمین منسوخی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے دیا۔۔۔

حیات آباد میں فائیو سٹار ہوٹل کی الاٹمنٹ منسوخی کے خلاف دائر درخواست پر جسٹس اعجاز انور اور جسٹس انعام اللہ خان نے سماعت کی،وکیل درخواست گزار عمران سکندری ایڈووکیٹ نے دلائل دیئے کہ حیات آباد میں 5 سٹار ہوٹل تعمیر کیا جا رہا ، ہوجس کا گرے سٹرکچر مکمل ہو چکا ہے ، پی ڈی اے نے 19 جون 2025 کو ہوٹل کی 30 کنال زمین کی الاٹمنٹ منسوخ کی، حکومت کا یہ اقدام جنرل کلاز ایکٹ کی دفعہ A-24 اور 26 کے طریقہ کار کے منافی ہے ،سرکاری وکیل نے دلائل دیئے کہ حکومت کا یہ اقدام آئین کے عین مطابق ہے ،عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر درخواست منظور کرلی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں