لاہور ہائیکورٹ:موٹر وہیکل آرڈیننس میں ترامیم کیخلاف درخواست پر رپورٹس طلب

لاہور ہائیکورٹ:موٹر وہیکل  آرڈیننس میں ترامیم کیخلاف  درخواست پر رپورٹس طلب

لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے موٹر وہیکل آرڈیننس میں ترامیم کیخلاف درخواست پر 6 مئی تک تفصیلی رپورٹس طلب کرلیں۔

عدالت نے موٹر وہیکل ایکٹ کی قانون سازی کے پراسس کی رپورٹ بھی طلب کرلی۔ وکیل پنجاب حکومت نے مؤقف اپنایا کہ موٹر وہیکل آرڈیننس قانون بن چکا ہے ، قانون بننے کے بعد اب درخواست قابل سماعت نہیں رہی۔ وکیل درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ اسمبلی کی موجودگی میں  آرڈیننس جاری نہیں کیا جاسکتا، اس آرڈیننس کے تحت 16 ارب روپے ٹیکس جرمانوں کی مد میں اکٹھے کئے گئے ، پولیس کم عمر بچوں پر ایف آئی آرز درج کررہی ہے ،شہریوں کو ٹریفک قوانین بارے آگاہی دینے کی بجائے جرمانہ اور ایف آئی آر کرنا درست نہیں، عدالت بھاری جرمانوں کیلئے کی گئی ترامیم کالعدم قرار دے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں