کم از کم اجرت پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ پختونخوا

 کم از کم اجرت پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ پختونخوا

اجلا س کے دوران مزدوروں کی سوشل سکیورٹی رجسٹریشن کا نظام مزید مؤثر بنانے پر اتفاق

پشاور (این این آئی) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی زیر صدارت لیبر ڈیپارٹمنٹ کا اہم اجلاس ہوا جس میں مزدوروں کی فلاح و بہبود، قانونی و ادارہ جاتی اصلاحات اور آئندہ کے لائحہ عمل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں مزدوروں کی سوشل سکیورٹی رجسٹریشن کا نظام مزید مؤثر بنانے پر اتفاق کیا گیا تاکہ صوبے بھر میں کم از کم اجرت کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے ۔

وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام کو رجسٹریشن کے عمل میں تیزی لانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی مقررہ کم از کم اجرت پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے ۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ گڈ گورننس ایجنڈے کے تحت رجسٹریشن کا ہدف مقررہ مدت سے پہلے حاصل کر لیا گیا ہے اور یکم مئی تک اس میں مزید نمایاں اضافہ متوقع ہے ۔اجلاس میں لیبر کورٹس کی تعداد بڑھانے کی ضرورت پر بھی اتفاق کیا گیا، جس پر وزیراعلیٰ نے معاملہ متعلقہ فورم پر اٹھانے کی ہدایت جاری کی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں