پختونخوا:محکمہ جیل خانہ جات میں پہلی مرتبہ خواجہ سرا وارڈن تعینات
پشاور (اے پی پی)پشاور میں ایک اہم اور تاریخ ساز پیش رفت سامنے آئی ہے جہاں خیبر پختونخوا کے محکمہ جیل خانہ جات میں پہلی مرتبہ ایک خواجہ سرا کو سرکاری ملازمت دی گئی ہے ۔
خواجہ سرا صوبیہ خان عرف بیبو کو جیل پولیس کا حصہ بناتے ہوئے بطور وارڈن تعینات کیا گیا ہے ۔صوبیہ خان کو سکیل 7 میں بھرتی کیا گیا ہے ، جو کہ کوٹے کے تحت کی جانے والی ایک خصوصی تعیناتی ہے ۔ وہ آئندہ پشاور جیل یا متعلقہ ہیڈکوارٹرز میں اپنی ذمہ داریاں انجام دیں گی۔محکمہ جیل خانہ جات کے مطابق یہ قدم شمولیت اور مساوی مواقع کی پالیسی کے تحت اٹھایا گیا ہے ۔