وزیرداخلہ ، امریکی ناظم الامور ملاقات اسلام آبادمذاکرات پر گفتگو
اسلام آباد (دنیا نیوز)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے اہم ملاقات کی جس میں خطے کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں اسلام آباد مذاکرات کے دوسرے راؤنڈ کے انعقاد کے حوالے سے سفارتی کاوشوں پر بات چیت کی گئی، اس موقع پر تناز ع کے دیرپا حل کے سفارتی چینلز کے تسلسل کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا ،نیٹلی بیکر نے خطے میں قیام امن اور تناز ع کے حل کیلئے پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہا ، وزیر داخلہ محسن نقوی نے جنگ بندی میں توسیع کیلئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اقدام کو سراہا۔محسن نقوی کا کہنا تھا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جنگ بندی میں توسیع خوش آئند ہے ، یہ قدم کشیدگی میں کمی کی جانب اہم پیش رفت ہے ، ایران کی جانب سے بھی مثبت پیش رفت کی امید ہے۔ امید ہے کہ فریقین سفارتی اور پر امن حل کو موقع دیں گے۔