پاکستان بات چیت اور سفارتکاری کو فروغ دے رہا :وزیر اعظم

پاکستان بات چیت اور سفارتکاری کو فروغ دے رہا :وزیر اعظم

مذاکرات و تعاون کے فروغ،تنازعات کے پرامن حل کیلئے غیر متزلزل عزم کا اعادہ ثالثی کوششیں انہی اصولوں کی آئینہ دار :کثیرالجہتی سفارتکاری کے عالمی دن پر پیغام

اسلام آباد (اے پی پی)وزیر اعظم شہباز شریف نے اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں کے مطابق مذاکرات و تعاون کے فروغ اور تنازعات کے پرامن حل کے لئے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان علاقائی اور بین الاقوامی امن و سلامتی کے لئے بات چیت اور سفارت کاری کے راستے کو فروغ دے رہا ہے ،خطے میں پاکستان کی ثالثی کی کوششیں انہی اصولوں کی آئینہ دار ہیں،وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے کثیرالجہتی اور سفارت کاری کے ذریعے امن کے عالمی دن کے موقع پر جاری پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ حکومت پاکستان اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں کے مطابق مذاکرات، تعاون اور تنازعات کے پرامن حل کے لئے اپنے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتی ہے ، ایسے وقت میں جب عالمی برادری کو پیچیدہ سکیورٹی چیلنجز کا سامنا ہے ، پاکستان علاقائی اور بین الاقوامی امن و سلامتی کے لئے بات چیت اور سفارت کاری کے راستے کو فروغ دے رہا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں