پن بجلی پیداوار میں اضافہ، پیک ٹائم میں 5800میگاواٹ ریکارڈ
اسلام آباد (اے پی پی) ترجمان پاور ڈویژن نے کہا کہ تربیلا ڈیم سے پانی سے اخراج سے رات کے وقت اضافے سے پن بجلی پیداوار میں اضافہ ہوا، کل رات پیک ٹائم میں کل پن بجلی کی پیداوار 5800میگاواٹ رہی، کل رات بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے رات کے پیک اوقات میں دو گھنٹے تک لوڈ مینجمنٹ کی۔
ایل این جی کی دستیابی اور پانی کے اخراج میں اضافے سے رات کے اوقات کا شارٹ فال ختم ہوجائے گا۔23اپریل رات پیک اوقات میں بجلی صورتحال پر جاری بیان میں ترجمان نے بتایا کہ ملک میں بجلی کی طلب میں اضافہ ہوا ہے ، ملک کی کل پن بجلی کی استعداد 11500میگاواٹ ہے ، پن بجلی کی پیداوار میں اضافے سے ملک کے جنوب سے نیشنل گرڈ میں استحکام کی بدولت مزید 500میگاواٹ سنٹر ترسیل میں آسانی ہوئی۔ ترجمان نے بتایا کہ ملک میں زیادہ نقصانات والے فیڈرز پر اکنامک لوڈ مینجمنٹ پالیسی کے تحت کی جارہی ہے ، اکنامک لوڈمینجمنٹ کا پیک آورز میں لوڈ مینجمنٹ سے کوئی تعلق نہیں۔