جسٹس فاروق حیدر کے صاحبزادے کی دعوت ولیمہ ،چیف جسٹس عالیہ نیلم اوردیگر ججز کی شرکت
لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر کے صاحبزادے کی دعوت ولیمہ کی تقریب میں وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس امین الدین خان، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم سمیت سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کے ججز کے علاوہ سیاسی و سماجی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
دعوت ولیمہ کی تقریب جی او آر ون میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس امین الدین خان ، سپریم کورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم،لاہور ہائیکورٹ کے سینئر جج عابد عزیز شیخ، جسٹس شہباز رضوی ،جسٹس شہرام سرور چودھری، جسٹس فیصل زمان خان ، جسٹس طارق سلیم شیخ ،جسٹس ساجد محمود سیٹھی، جسٹس طارق ندیم، جسٹس احمد ندیم ارشد، جسٹس علی ضیا باجوہ، جسٹس راحیل کامران شیخ، جسٹس انوار حسین، جسٹس عاصم حفیظ، جسٹس سردار اکبر علی ڈوگر سمیت سابق چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار ،تصدق حسین جیلانی، سابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ یاور علی انوار الحق،قانونی ماہر حبیب محمدو دیگر ججز شریک ہوئے ۔وفاقی وزیر چودھری سالک حسین اور وفاقی وزیر مملکت برائے قانون بیرسٹر عقیل ملک کی شرکت بھی نمایاں رہی۔ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب امجد پرویز،پراسیکیوٹر جنرل پنجاب سید فرہاد علی، سی سی ڈی کے سربراہ سہیل ظفر چٹھہ ،سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ اور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب خواجہ محسن بھی تقریب میں شریک ہوئے۔ اس موقع پر مہمانوں نے دلہا اور دلہن کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔