ڈیرہ اسماعیل خان :ناکے پر کار سے ساڑھے 4ارب کی ایرانی کرنسی برآمد، 2 ملزم گرفتار

ڈیرہ اسماعیل خان :ناکے پر  کار سے ساڑھے 4ارب کی  ایرانی کرنسی برآمد، 2 ملزم گرفتار

ڈیرہ اسماعیل خان(اے پی پی)خیبرپختونخوا پولیس نے ناکہ بندی کے دوران کار سے غیر قانونی 4ارب 49کروڑ روپے سے زائد کی ایرانی کرنسی برآمدکر کے 2 ملزموں کو گرفتار کر لیا۔

بتایا گیا ہے کہ سببرب سرکل پولیس نے کامیاب کارروائی کے دوران ناکہ بندی کر کے ایک کار کو روکا جس میں سوار 2 ملزموں امین اﷲاورنقیب اللہ کو حراست میں لے لیاگیا، گاڑی کی تلاشی لینے پر خفیہ خانوں سے 4 ارب 49 کروڑ 90 لاکھ ایرانی کرنسی اور 5 عدد موبائل فونز برآمد ہوئے ،ملزموں کو تفتیش کیلئے ایف آئی اے حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں