خیبر پختونخوا حکومت کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان

خیبر پختونخوا حکومت کا ای  رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان

پشاور(آئی این پی)خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے میں ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان کر دیا جس کے تحت 15 جون 2026 سے مینوئل رجسٹریشن کا نظام مکمل طور پر ختم کر دیا جائے گا۔

محکمہ لینڈ ریکارڈز خیبرپختونخوا نے اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری  کر دیا ، جب کہ ڈائریکٹوریٹ آف لینڈ ریکارڈز کی جانب سے تمام اضلاع کے لیے سسٹم کے نفاذ کا شیڈول بھی جاری کیا گیا ہے ۔نوٹیفکیشن کے مطابق سب رجسٹرارز کی تربیت کا عمل دو مراحل میں مکمل کیا جائے گا۔ پہلا مرحلہ 29 اپریل سے شروع ہوگا جب کہ دوسرا مرحلہ 30 اپریل کو منعقد کیا جائے گا۔ ٹریننگ سیشنز ریونیو اکیڈمی حیات آباد پشاور میں ہوں گے جہاں شرکا کو لیپ ٹاپ ساتھ لانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے ۔ دوسری طرف خیبرپختونخوا میں تمام غیر رجسٹرڈ ٹور گائیڈز کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے ، رجسٹریشن کے بغیر ٹور گائیڈنگ کرنے والوں پر جرمانہ عائد ہوگا، خیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی نے گائیڈز کی رجسٹریشن لازمی قرار دے دی۔نوٹیفکیشن کے مطابق خلاف ورزی پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں